اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ، 'ملک میں کچھ باصلاحیت لوگ ہیں جو نچلی سطح پر غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔ لیکن ان کے بارے میں زیادہ دیکھا یا نہیں سنا گیا ہے۔ کیا آپ ایسے متاثر کن لوگوں کو جانتے ہو؟ آپ اسے پدم ایوارڈ کے لئے نامزد کرسکتے ہیں۔ آن لائن نامزدگی 15 ستمبر تک کھلے رہیں گے۔'
واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے یوم جمہوریہ 2022 کو اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈ کے لئے آن لائن نامزدگی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے۔