اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوئیڈا: نوڈل آفیسر کو ڈھونڈ کر لانے والے کو انعام دینے کا اعلان - Noida corona update

سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری شیام بھاٹی نے کہا کہ اس وقت جب نوڈل آفیسر کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، وہ غائب ہیں۔

Uttar pradesh
Uttar pradesh

By

Published : Apr 23, 2021, 8:00 PM IST

گریٹر نوئیڈا کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر نریندر بھوشن کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کا کووڈ 19 کا انچارج مقرر کیا ہے۔ پوری ریاست میں نریندر بھوشن واحد ایسے آفیسر ہیں جن کے لیے الگ سے سے سرکاری حکم جاری کیا گیا لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ غائب ہیں۔

حکومت نے ضلع کی پولیس، انتظامیہ، محکمہ صحت، دونوں اتھارٹی اور تمام دیگر محکمہ ان کے ماتحت کر دیے ہیں لیکن کورونا کے اس بدترین دور میں نوئیڈا کا برا حال ہے۔

لوگوں کو بستر نہیں مل رہا ہے، آکسیجن ختم ہے انجیکشن اور دوا غائب ہے۔ سینیٹائزیشن نہیں ہو رہا ہے لیکن ان کا کہیں بھی پتہ نہیں چل رہا ہے۔ لوگ انہیں تلاش کر رہے ہیں کہ وہ کہاں غائب ہیں۔

ابھی تک یہ عام لوگوں تک محدود تھا لیکن اب تو خاص لوگ بھی ان کو تلاش کرنے لگے۔ سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری شیام بھاٹی نے کہا ‘اس وقت جب نوڈل آفیسر کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، وہ غائب ہیں’۔

اس لیے انہوں نے ان کے خلاف پوسٹر لگوایا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ گوتم بدھ نگر کے نوڈل انچارج نریندر بھوشن طویل عرصے سے غائب ہیں جو بھی شخص ان کو تلاش کر کے لائے گا اسے ایک ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details