ریاست اترردیش کے گوتم بودھ نگر ضلع میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے پیش نظر پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔
آلوک سنگھ نے کہا ‘ضلع میں اگر کورونا میں مبتلا کسی شخص کو پلازمہ کی ضرورت ہے تو محکمہ پولیس کے متاثرہ پولیس اہلکار کورونا سے متاثرہ شخص کو پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے تیار ہیں’۔
اس مہم کے سلسلے میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی ہے ‘ہم سبھی کو کورونا وبا کو شکست دینے کے لیے متحد ہونا پڑے گا اور جو لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں انہیں بھی نوئیڈا پولیس کی مہم میں شامل ہونا چاہیے اور کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے'۔