نوئیڈا: پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے نوئیڈا سیکٹر 20 پولیس اسٹیشن نے 50 لوگوں کو نامزد کیا ہے جبکہ 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان سب پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 81 دیہات کے ہزاروں کسان نوئیڈا اتھارٹی سے اپنے چار اہم مطالبات کے لیے یکم ستمبر سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ پیر کو بھی کسان نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کسانوں کے ہجوم نے بیریکیڈنگ کو ہٹا کر اندر پہنچنے کی کوشش کی۔ پولیس فورس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ ماحول کشیدہ تھا۔ جس کی وجہ سے اتھارٹی کا کام کاج متاثر ہوا۔ اس کے بعد اتھارٹی کے ایک جے ای نے سیکٹر 20 پولیس اسٹیشن میں شکایت دی۔ جس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔