اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

BJP President J P Nadda: مسئلہ کشمیر پر خاموشی نہیں، مسلسل کارروائی جاری ہے، نڈا کا دعویٰ

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ کشمیر میں آج تک کوئی بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ حال ہی میں وہاں پرامن طریقے سے انتخابات ہوئے۔ وہاں امن کے قیام کی وجہ سے عسکریت پسندی کے متلاشی ’مایوسی‘ کا شکار ہیں،دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے گزشتہ دنوں لندن میں ہندوستان کے بارے میں دیے گئے بیان کے بارے میں مسٹر نڈا نے کہا کہ یہاں مسٹر گاندھی کی کوئی نہیں سنتا، اس لیے وہ وہاں جا کر بولتے ہیں۔JP Nandda targets Rahul Gandhi

نڈا
نڈا

By

Published : Jun 2, 2022, 9:27 AM IST

کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے آج کہا کہ حکومت ان واقعات پر خاموش نہیں ہے اور کارروائی مسلسل جاری ہے،مسٹر نڈا نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ کارروائی مسلسل جاری ہے۔ حکومت ہند کی ان معاملات میں ’زیرو ٹالرینس‘ کی پالیسی ہے۔JP Nandda targets Rahul Gandhi

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آج تک کوئی بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ حال ہی میں وہاں پرامن طریقے سے انتخابات ہوئے۔ وہاں امن کے قیام کی وجہ سے عسکریت پسندی کے متلاشی ’مایوسی‘ کا شکار ہیں،دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے گزشتہ دنوں لندن میں ہندوستان کے بارے میں دیے گئے بیان کے بارے میں مسٹر نڈا نے کہا کہ یہاں مسٹر گاندھی کی کوئی نہیں سنتا، اس لیے وہ وہاں جا کر بولتے ہیں۔گیان واپی مسجد کے معاملے پر بی جے پی صدر نے بہت مختصر جواب دیا اور کہا کہ پارٹی آئین اور عدالت میں یقین رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:BJP President JP Nadda Reached Jammu: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جموں پہنچے

اس سے پہلے مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کی قیادت میں ہونے والی ترقی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے اعداد و شمار کو بھی تفصیل سے پیش کیا۔ اس دوران چیف منسٹر شیوراج چوہان، پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر وشنودت شرما، پارٹی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ، ریاستی انچارج پی مرلی دھر راؤ اور دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details