اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Babri Masjid Demolition بابری مسجد کے انہدام میں شیوسینا کا کوئی بھی کارکن ملوث نہیں، بی جے پی رہنما کا دعویٰ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما چندرکانت پاٹل نے ایک علاقائی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بابری مسجد کی انہدامی کارروائی میں شیوسینا کا ایک بھی کارکن شامل نہیں تھا۔ Chandrakant Patil on Babri Masjid

بابری مسجد کے انہدام میں شیوسینا کا کوئی بھی کارکن ملوث نہیں
بابری مسجد کے انہدام میں شیوسینا کا کوئی بھی کارکن ملوث نہیں

By

Published : Apr 11, 2023, 12:24 PM IST

ممبئی:مہاراشٹر کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما چندر کانت پاٹل نے پیر کو کہا کہ 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کی انہدامی کارروائی میں شیوسینا کا ایک بھی کارکن نہیں شامل تھا، اسے بجرنگ دل اور درگا واہنی نے منہدم کیا تھا۔ ایکناتھ شندے حکومت میں اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اور مہاراشٹرا بی جے پی کے سابق سربراہ پاٹل نے ایک علاقائی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا، حالانکہ شیو سینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کا اکثر یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا جاتا رہا ہے کہ اگر ان کے کسی سینی نے متنازعہ ڈھانچے کو گرانے میں حصہ لیا تو انہیں فخر ہے۔

پاٹل نے دعویٰ کیا کہ مجھے بجرنگ دل نے تین چار مہینوں کے لیے وہاں بھیجا تھا تاکہ ایودھیا پہنچنے والے کار سیوکوں کو سہولیات فراہم کرسکوں۔ اس انہدامی کارروائی میں حصہ لینے والے بجرنگ دل، وی ایچ پی یا درگا واہنی کے کارکنان تھے۔ بہار ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی، قانون ساز ہریندر کمار اور مجھے کار سیوکوں کا انتظام کرنے اور ان کے محفوظ راستے کو یقینی بنانے کا کام دیا گیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم تینوں وہاں بطور قومی جنرل سیکرٹری اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ آر ایس ایس کی طاقت ہمارے پیچھے تھی لیکن اس نے کھل کر حصہ نہیں لیا۔ اس نے اپنا کام مختلف تنظیموں میں تقسیم کیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔History Of Babri Masjid بابری مسجد تاریخ کے آئینہ میں

پاٹل نے مزید کہا کہ شیو سینا کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان سنجے راوت بابری مسجد کے انہدام کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی ایکناتھ شندے پر بال ٹھاکرے کی میراث چرانے کا الزام لگانے پر ادھو ٹھاکرے پر بھی تنقید کی۔پاٹل نے مزید کہا کہ شیو سینا کے بانی آنجہانی کسی کی جاگیر نہیں تھے اور وہ ایسے شخص تھے جن کی لوگ بہت عزت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بالا صاحب تمام ہندوؤں کی ملکیت ہیں اور ہر کوئی اپنا نام (وراثت) استعمال کرنے کے لیے آزاد ہے۔شیو سینا گزشتہ سال جون میں شندے کی بغاوت کے بعد الگ ہو گئی تھی، جسے پارٹی کا نام اور ’تیر‘ کا نشان ملا تھا، جب کہ ادھو ٹھاکرے کے دھڑے کو شیو سینا (یو بی ٹی) کا نام دیا گیا تھا جس کے نشان کے طور پر جلتی ہوئی مشعل تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details