راما گنڈم (تلنگانہ): وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو واضح کیا کہ مرکز کے سامنے سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) یا اس کی کانوں کو تلنگانہ میں پرائیویٹائز کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔PM On Singareni Collieries Company Ltd
تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کا نام لیے بغیر مسٹر مودی نے کہا کہ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کے کچھ قائدین ریاست میں کوئلہ کانوں کے کارکنوں اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ مرکزی حکومت کس طرح سنگارینی کولیریز (ایس سی سی ایل) کی نجکاری کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا، 'سرکاری ملکیت والی سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل ) یا اس کی کانوں کی نجکاری کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
9500 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور اسے قوم کے نام وقف کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب ملک میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آتی ہے تو کچھ طاقتیں سیاسی فائدے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی افواہیں فی الحال تلنگانہ میں 'سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ-ایس سی سی ایل' اور اس کی کوئلہ کانوں کی نجکاری کے حوالے سے پھیلائی جارہی ہیں۔