نئی دہلی: آج ہم وطنوں کے لیے راحت کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے، اس لیے اموات کا اعداد وشمار 531884 پر برقرار ہے، اسی عرصے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 170 کم ہو کر 2831 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 615 افراد کوویکسین لگائی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2206713866 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44992094 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار384 بڑھ کر 44457379 پر پہنچ گیا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں چار کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ-پنجاب میں تین تین، لداخ میں دو، آندھرا پردیش، دہلی، جھارکھنڈ، راجستھان اور سکم میں ایک ایک کیس بڑھے ہیں۔ دیگر ریاستوں اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، ہماچل پردیش، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، میزورم، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔