اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کیا کہا؟ - مودی اور شاہ کو مجھ پر بھروسہ ہے

گورنر کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ 'کچھ لوگ روزانہ دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔ وہ کرناٹک میں وزیر اعلی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

یدیورپا ریڈی نےکہاکہ جب تک مودی اور شاہ ہے میں اپنے عہدہ پر برقرار رہوں گا۔
'No one can replace me as long as I have Modi, Shah's backing'

By

Published : Feb 6, 2021, 11:40 AM IST

انہوں نے کہا کہ میں ایسی افواہوں پر زور نہیں دوں گا کیونکہ مجھے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی حمایت حاصل ہے۔ جب تک یہ ہیں مجھے میرے عہدے سے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک شاہ ان کی پشت پناہی میں ہیں، وہ تمام قانونی لڑائیوں سے بآسانی نکل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں سو سو قانونی مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ مجھے بالکل بھی پریشانی نہیں ہے کیونکہ مودی اور شاہ کو مجھ پر بھروسہ ہے۔ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ قائد حزب اختلاف سدھا رامیا ان باتوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سیاستدانوں کے خلاف کس طرح جھوٹے مقدمات چلائے جارہے ہیں۔

تعصب کے ساتھ لوگ سیاستدانوں کے خلاف مقدمات درج کر رہے ہیں لہذا پارٹی کا کوئی بھی رہنما یقین نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں:

'کینسر سے متعلق شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے'

میں کانگریس کے رہنماؤں کو یاد دلانا چاہتا ہوں جو اکثر مجھ سے مقدمات کی بنیاد پر مجھ سے استعفیٰ طلب کرتے ہیں۔ انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ان کے متعدد قومی رہنما ضمانت پر ہیں لہذا مجھ سے استعفیٰ مانگنا فضول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details