اجمیر:راجستھان کا اجمیر ایکسائز ڈپارٹمنٹ جلد ہی موجودہ سیشن میں دیسی شراب کی دکانوں کے لیے ریلیز جاری کرنے والا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے ایکسائز آفیسر نے بتایا کہ 472 دکانوں میں سے 413 دکانیں موجودہ سیشن کے لیے الاٹ کی گئی ہیں۔ باقی 59 دکانوں کے لیے جلد ہی ریلیز جاری کیا جائے گا، جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے بولی لگائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی شخص اس میں حصہ لے سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ غیر قانونی شراب کی فروخت کو لے کر سخت رویہ اپنا رہا ہے۔ محکمہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد شراب کی فروخت بند کرنے کا سخت حکم دیا گیا ہے۔
Ajmer Excise Department اجمیر میں رات 8 بجے کے بعد شراب کی فروخت پر پابندی - اجمیر ایکسائز ڈپارٹمنٹ کا حکم
اجمیر ایکسائز ڈپارٹمنٹ غیر قانونی شراب کی فروخت کو لے کر سخت رویہ اپنا رہا ہے۔ ساتھ ہی محکمہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد شراب کی فروخت بند کرنے کا سخت حکم دیا گیا ہے۔
وہیں دوسری طرف بتایا جاتا ہے کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ بھلے ہی شہر بھر میں آٹھ بجے بعد شراب کی فروخت پر پابندی کی بات کرتا ہوں لیکن باوجود اس کے علاقہ میں دیکھا جاتا ہے کہ چوری چھپے شراب فروخت کی جاتی ہے اور متعدد افراد قانون کو توڑتے ہوئے صاف دکھائی دیتے ہیں۔ اکثر و بیشتر لائسنس شدہ دُکاندار اس قائد قانون کو توڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور اپنی دکانوں کے آگے چھوٹی کھڑکی بنا کر راتوں میں چوری چھپے شراب فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ سختی اپنائے ہوئے ہے۔