اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Cryptocurrency Ads: 'کریپٹو کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں' - Finance Minister on cryptocurrency

وقفہ سوالات کے دوران این میں ضمنی سوالا کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن Finance Minister Nirmala Sitharaman نے کہا کہ' کرپٹو کرسنی بل کابینہ کی منظور کے بعد آئے گا، لیکن کرپٹو کے Cryptocurrency Ads اشتہار پر پابندی لگانے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں۔'

no decision on banning cryptocurrency ads: sitharaman
کریپٹو کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں: سیتا رمن

By

Published : Nov 30, 2021, 4:28 PM IST

Updated : Nov 30, 2021, 5:06 PM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن Nirmala Sitharaman نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں ورچوئل کرنسی (کریپٹو کرنسی) سے متعلق بل کابینہ کی منظوری کے بعد آئے گا، لیکن کرپٹو سے متعلق مختلف ذرائع پر آنے والے اشتہارات Cryptocurrency Ads پر پابندی لگانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔

ویڈیو

وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں ضمنی سوالات کے جواب میں وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ یہ ایک جوکھم بھرا ہے اور مکمل ریگولیٹری فریم ورک نہیں ہے۔ اس کے اشتہارات پر پابندی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا اور سیبی کے ذریعے لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسیاں بھی ناپسندیدہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہیں، اس لیے اس پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے لیے ایک بل لانے کی تیاری کر رہی ہے جس میں پرانے بل کے ساتھ نئی دفعات بھی ہوں گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) کے اصول پر بھی بات کی جائے گی۔ اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سشیل کمار مودی کی طرف سے پوچھے گئے ضمنی سوال پر انہوں نے کہا کہ این ایف ٹی کے اصول پر بھی بات کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

Last Updated : Nov 30, 2021, 5:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details