اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں - بھارت میں کورونا ایکٹیو کیسز

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا ہے۔ وہیں کورونا سے 181 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ Corona death Cases due in India

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں

By

Published : Jun 13, 2023, 1:28 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 5,31,892 پر برقرار ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 475 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 2,20,67,31,246 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,92,960 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 102 کم ہو کر 2,248 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 181 بڑھ کر 4,44,58,820 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گجرات میں ایکٹiو کیسز کی تعداد میں دو کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور تمل ناڈو میں بالترتیب ایک ایک کیس میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 میں گھنٹے میں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، ناگالینڈ، اڈیشہ، پنجاب، سکم، تلنگانہ، تریپورہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کے معاملات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details