نئی دہلی: ہم وطنوں کے لئے یہ راحت کی بات ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کسی بھی شخص کی کورونا انفیکشن سے موت نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,31,888 پر برقرارہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 781 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 2,20,67,29,668 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,92,648 ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 54 کم ہو کر 2501 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 240 بڑھ کر 4,44,58,259 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتر پردیش میں فعال کیسوں کی تعداد میں 11 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش اور میزورم میں پانچ پانچ، راجستھان میں چار، پنجاب اور تلنگانہ میں تین تین، اروناچل پردیش، جموں و کشمیر اور پڈوچیری میں دو دو، چنڈی گڑھ، گوا، ہریانہ اور میگھالیہ میں ایک ایک کیس درج ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، اڈیشہ، سکم اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔