بدھ کے روز امریکہ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیاء بیورو کے ایک ٹویٹ جس میں فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کا خیرمقدم کیا گیا تھا، کے سوال کے جواب میں کہا کہ 'میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ خطے میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔'
اس سے قبل امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے جنوبی اور وسطی ایشیا بیورو کو ٹویٹ میں لکھا تھا: 'ہم بھارت کے جموں و کشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ کے دوبارہ آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ مقامی باشندوں کے لئے ایک اہم قدم ہے اور ہم جموں و کشمیر میں معمولات کی بحالی کے لئے جاری سیاسی اور معاشی پیشرفت کے خواہاں ہیں۔'