نئی دہلی: عالمی بازار میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان آج بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں، لندن برینٹ کروڈ ہفتے کے آخر میں 87.63 ڈالر فی بیرل پر اور یوایس کروڈ 1.34 فیصد اضافے کے ساتھ 81.69 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم ہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرتمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-
شہر............پٹرول................ڈیزل... ............. ..(روپے فی لیٹر)
دہلی...........96.72..............89.62