اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

No Agreement Between India and Saudi Arabia: ہند-سعودی کے درمیان حج پر باہمی معاہدہ نہیں ہوا - حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری

حج کمیٹی کے نئے چیف ایکزیکٹیو آفسر یعقوب شیخ نے کہا کہ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے اور امکان ہے کہ آئندہ دس-گیارہ دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا اور اس درمیان ہند-سعودی کے درمیان باہمی معاہدہ ہوجاتا ہے تب مزید تعداد بڑھ جائے گی۔

ہند-سعودی کے درمیان حج پر باہمی معاہدہ نہیں ہوا
ہند-سعودی کے درمیان حج پر باہمی معاہدہ نہیں ہوا

By

Published : Jan 21, 2022, 7:38 AM IST

حج 2022 کے لیے گزشتہ دس بارہ روز میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ 8 جنوری کو 53 ہزار سے کچھ زائد درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہزار ہوچکی ہے، جوکہ ایک اچھی علامت ہے جبکہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او یعقوب شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہند-سعودی عرب کے درمیان حج کے متعلق باہمی معاہدہ کے ساتھ ہی مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 8 جنوری کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی رہنماء راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے حج ٹرینگ کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حج کے لیے 53ہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں۔

حج کمیٹی کے نئے چیف ایکزیکٹو آفسر یعقوب شیخ نے مزید کہا کہ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری ہے اور امکان ہے کہ آئندہ دس-گیارہ دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا اور اس درمیان ہند-سعودی کے درمیان باہمی معاہدہ ہوجاتا ہے تب مزید تعداد بڑھ جائے گی۔

حج کمیٹی نے نعرہ دیا ہے کہ آفت کے خاتمے، عوام کی صحت، سلامتی کے لیے قوت مدافعت، احتیاط اور دعا ہی سفرحج کو ممکن بنائے گی۔ حج 2022 کو لوگوں کی صحت، سلامتی اور حفاظت کو ترجیح دے کر سہولتوں اور بہتری کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش ہے۔


انہوں نے کہا کہ حج مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوچکا ہے۔ عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ موبائل کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری رکھی گئی ہے۔ فی الحال پچاس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ایک خواتین عازمین حج بھی شامل ہیں جوکہ بغیر محرم سے جانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امسال بغیر محرم کے حج کی خواہشمند خواتین کی بھی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

چیف ایکزیکٹیو آفیسر یعقوب شیخ نے یقین دلایا کہ حج کمیٹی کے عہدیداران اور عملہ ہمہ تن۔گوش ہے، فی الحال سعودی حکومت نے کوئی واضح اشارے نہیں دیئے ہیں، لیکن چند ہدایات کے بات حج کی تیاری جاری ہے اور حال میں ٹرینر کی تربیت بھی ہوچکی ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details