اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Samadhan Yatra in Purnia پورنیہ میں وزیر اعلیٰ نے مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء سے بات کی - پورنیہ میں ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ

نتیش کمار نے 'سمادھان یاترا' کے دوران پورنیہ ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وہیں اس دوران وزیر اعلیٰ نے مدرسہ ریاض العلوم، اسلام پور سبدل پور، ڈھولبجا کا دورہ کیا اور وہاں زیر تعلیم طلباء سے بات کی۔ طلباء نے وزیر اعلیٰ کو مدرسہ میں دستیاب تعلیم اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

پورنیہ میں وزیر اعلیٰ نے مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء سے بات کی
پورنیہ میں وزیر اعلیٰ نے مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء سے بات کی

By

Published : Feb 10, 2023, 9:41 PM IST

پٹنہ:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 'سمادھان یاترا' کے دوران پورنیہ ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے پورنیہ ضلع کے قصبہ بلاک کے تحت سبدل پور پنچایت کے ڈھولبجا گاوں کا دورہ کیا اور' سات نشچے یوجنا' اور دیگر ترقیاتی اسکیموں کے تحت کئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکمے کے افسران کو انہیں جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ نے مدرسہ ریاض العلوم، اسلام پور سبدل پور، ڈھولبجا کا دورہ کیا اور وہاں زیر تعلیم طلباء سے بات کی۔طلباء نے وزیر اعلیٰ کو مدرسہ میں دستیاب تعلیم اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مدرسہ کی طالبات نے وزیر اعلیٰ کی آمد پر استقبالیہ گیت پیش کیا۔ اس کے ساتھ شراب نوشی سے ہونے والے نقصانات پر مبنی گانا بھی وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس دوران مقامی عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Samadhan Yatra مرد اور خواتین جب مل کر کام کریں گے تو سماج کی مزید ترقی ہوگی، نتیش

دورے کے دوران گاؤں والوں نے مختلف مقامات پر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پورنیہ کلکٹریٹ کے احاطے میں محکمہ زراعت، محکمہ تعلیم اور سماجی بہبود سمیت دیگر محکموں کی طرف سے لگائی گئی نمائش کا جائزہ لیا۔ اس دوران چیف منسٹر معذورایمپاورمنٹ اسٹوڈنٹ اسکیم کے تحت وزیر اعلیٰ نے معذور ں کو بیٹری سے چلنے والی ٹرائی سائیکلوں کی چابیاں دیں۔ نمائش کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری خواہش رہی ہے کہ ہر ہندوستانی کی تھالی میں بہار کی ڈش رہے۔ اسے آگے لے جانے کے لیے یہاں کام ہو رہا ہے، میں اس کی وجہ سے خوش ہوں۔ آپ جو بھی مصنوعات تیار کر رہے ہیں اور باہر سپلائی کر رہے ہیں، آپ اس پر پورنیہ کے ساتھ ساتھ بہار کا ذکر ضرور کریں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ یہ پروڈکٹ بہار کے پورنیہ ضلع میں تیار کیا گیا تھا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details