پٹنہ : نتیش کمار کو وزیر اعظم میٹیریل بتائے جانے کے بعد سے مخالف پارٹیوں نے اس بیان کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار وزیراعظم نہیں بلکہ اب وزیر اعلیٰ میٹیریل بھی نہیں ہیں۔
ادھر جے ڈی یو کے سینئر لیڈر و ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کو وزیر اعظم میٹیریل بتائے جانے کے بعد سے مخالف پارٹیوں کے لیڈران کو پیٹ میں درد کیوں ہو رہا ہے؟ نتیش کمار بہار کو جس ترقی کی اونچائی پر لے گئے وہ بہار کی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ پورے ہندوستان کا جائزہ لے لیں نتیش کمار کی طرح صاف شبیہ اور سنجیدہ مزاج لیڈر خال خال ہی ملے گا۔ نتیش کمار کے پاس ایک ویزن ہے۔ بہار کے ساتھ ملک کو ترقی پر لے جانے کی ہمیشہ ان کی کوشش رہی ہے۔