اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: 'عوام تبدیلی چاہتی ہے، ہم بدلیں گے تصویر' - ہرہتھکنڈے اپنارہی ہیں

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ' بنگال کی عوام تبدیلی چاہتی ہے، ہم ریاست کی تصویر بدلیں گے'۔

nat-hn-nitin gadkari interview-15-03-2021-anamika
nitin-gadkari-interview-on-west-bengal-assembly-elections

By

Published : Mar 15, 2021, 4:45 PM IST

مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ان ریاستوں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے، جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو راغب کرنے کےلیے ہرہتھکنڈے اپنارہی ہیں اور اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں میں ہیں۔

ویڈیو

مرکزی حکومت کے متعدد مرکزی وزیر مغربی بنگال میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور متعدد رہنما بنگال پہنچ رہے ہیں۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری اس سے قبل بھی بنگال میں ریلیاں کرچکے ہیں اور باضابطہ انتخابی مہم کے لیے کولکاتا پہنچے ہیں۔'

کولکاتا پہنچتے ہی ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے خصوصی بات چیت کی اور انتخابات کے تعلق سے بی جے پی کی حکمت عملی جاننے کی کوشش کی۔ اس پر انہوں نے کہا کہ' مرکزی حکومت ریاست میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنا چاہتی ہے لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے تعاؤن نہیں ملتا اس لیے ریاست میں تبدیلی ضروری ہے تاکہ ڈبل انجن کی سرکار میں ترقیاتی کام ہوسکے'۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بی جے پی ایک انتخابات کو جیتنے کے لیے پوری ٹیم کیوں اتار دیتے ہے؟

اس پر انہوں نے کہا کہ' بی جے پی میں تمام رہنما ایک پارٹی کارکن ہے، اور انتخابات میں تشہیری میں حصہ لینا تمام پارٹی کارکنان کے لیے ضروری ہے، ہرکوئی پارٹی کارکن کی حیثت سے تشہیری مہم کرتی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details