نئی دہلی: سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، 784.35 کروڑ روپئے کے بقدر کے بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت مہاراشٹر میں جلگاؤں اور مدھیہ پردیش میں برہان پور ضلع سے ہوکر گزرنے والی قومی شاہراہ 753 ایل کے مکتائی پور سیکشن تک شاہپور بائی پاس کو چار لینوں میں تبدیل کرنے کی منظوری کے بارے میں اطلاع دی۔Nitin Gadkari approves conversion of NH 753L
گڈکری نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا راستہ جغرافیائی اعتبار سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع اور مہاراشٹر کے جل گاؤں ضلع سے ہوکر گزرتا ہے۔ موجودہ 2 لینوں والا کیریج وے قومی شاہراہ 753 ایل کا ایک حصہ ہے جو پاہور کے نزدیک قومی شاہراہ 753 ایف کے ساتھ جنکشن سے شروع ہوتا ہے ، جو مہاراشٹر میں جامنیر، بوڈواڈ، مکتائی نگر سمیت مدھیہ پردیش میں برہان پور اور کھنڈوا کے نزیک قومی شاہراہ 347 بی کے ساتھ جنکشن پر ختم ہوتا ہے۔پروجیکٹ کے راستے میں داپورا، اِچھّاپور اور مکتائی نگر میں اہم مقامات پر بائی پاس کا انتظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ بورے گاؤں بزرگ سے مکتائی نگر تک مکمل سڑک کے چار لینوں میں تبدیل ہونے کے بعد، اندور سے چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) جانے والے ٹریفک کو اس راستے سے موڑ دیا جائے گا۔