نئی دہلی:مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج نوی ممبئی کے کھارگھر میں سینٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے تحت سی جی ایس ٹی ممبئی زون کے افسران اور عملے کے لیے ایک رہائشی پروجیکٹ کیندریہ جی ایس ٹی پریسر کا افتتاح کیا۔Kendriya GST Parisar
وزیر خزانہ نے رسمی طور پر پہلے پانچ الاٹیوں کو چابیاں سونپیں، جو سی بی آئی سی کے مختلف رینک اور کیڈر کے افسران ہیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ وزیر پنکج چودھری بھی موجود تھے۔ معزز مہمانوں میں ریونیو سکریٹری ترون بجاج، سی بی آئی سی کے چیئرمین وویک جوہری، سی بی آئی سی کی ممبر (ایڈمنسٹریشن) سنگیتا شرما، پرنسپل چیف کمشنر سی جی ایس ٹی ممبئی زون اشوک کمار مہتا اور سی بی آئی سی کے دیگر سینیر افسران اور سی جی ایس ٹی ممبئی زون کے افسران اور اراکین عملہ میں موجود تھے۔
کیندریہ جی ایس ٹی پریسر ایک وسیع رہائشی پروجیکٹ ہے اور یہ نوی ممبئی میں سب سے زیادہ پسندیدہ مقامات میں سے ایک پر واقع ہے۔ یہ پروجیکٹ ممبئی اور پونے کے اہم راستوں سے رابطے کے سنگم پر واقع ہے اور ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں تک فوری اور آسان رسائی رکھتا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران امرت کال میں پروجیکٹ کا افتتاح نئے ہندوستان کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔