نکی تامبولی حال ہی میں اسٹنٹ پر مبنی ریالٹی شو خطروں کے کھلاڑی 11 کی شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔ اسی دوران نکی تامبولی نے ایک بار پھر اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا ہے۔
خطروں کے کھلاڑی میں شریک نِکّی تامبولی کے بھائی کی کورونا سے موت - اداکارہ نکی تامبولی نے پرواز کے دوران اپنی انسٹا گرام اسٹوری
بگ باس 14 سے پہچان بنانے والی اداکارہ نکی تامبولی کے بھائی کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔ نکی کو اپنے 29 سالہ بھائی جتن تامبولی کے کھونے پر بہت غم ہے۔ اپنے بھائی کی موت کے بعد نکی اپنے بھائی کو یاد کرکے سوشل میڈیا پر جذباتی ہورہی ہے۔
اپنے بھائی کو کھونے کے بعد نکی تامبولی بہت ٹوٹ گئی ہیں۔ بھائی کی موت کے بعد، قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ شاید وہ خطروں کے کھلاڑی 11 میں شامل نہیں ہوں گی۔ لیکن اس نے خطروں کے کھلاڑی 11 کی شوٹنگ میں شرکت کا فیصلہ کیا اور روانہ ہوگئیں۔ انسٹا گرام پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کرکے انہوں نے اس کے پیچھے کی وجہ بھی واضح کردی ہے۔ اب جب ریالٹی شو خطروں کے کھلاڑی کے تمام مدمقابل کیپ ٹاؤن روانہ ہوگئے ہیں، تو اداکارہ آسمان کی تصویر شیئر کرکے ایک بار پھر جذباتی ہوگئیں۔
اداکارہ نکی تامبولی نے پرواز کے دوران اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ابر آلود آسمان کی تصویر شائع کی۔ اس نے شیئر کرکے ایک نوٹ لکھا کہ کین ناٹ سی یو بھائی، میں تم کو دیکھ نہیں سکتی۔ ان کے اس نوٹ سے اس کے فین بھی غمگین ہوگئے ہیں۔