اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Night Temp Stays Above Normal in Kashmir: کشمیر میں بارش کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں دوران شب بارشیں ہوئیں تاہم سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔ Meteorological Department Forecast

Night Temperature in Kashmir is higher than Normal
کشمیر میں بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج

By

Published : Mar 19, 2022, 1:05 PM IST

متعلقہ محکمے کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 مارچ کو بھی کہیں کہیں بارشیں ہونے کا امکان ہے تاہم اس کے بعد موسم 23 مارچ تک خشک رہنے کی توقع ہے۔

گرمائی دارالحکومت سری نگر جہاں 6.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گذشتہ شب 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں 14.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Weather In Kashmir: کشمیر کے موسم میں بہتری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ جہاں 18.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں برش نہیں ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذ شتہ شب 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Qazigund city, popularly known as the Gateway of Kashmir

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details