کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے آنے کے بعد کرناٹک نے 23 دسمبر 2020 کی رات سے دو جنوری 2021 تک رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کرفیو کرونا وائرس کی سیکنڈ ویو کور روکنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے ریاستی وزراء سے اجلاس کرنے کے بعد میڈیا سے کہا کہ 'حکومت نے آج سے رات 10 بجے سے صبح چھ بجے تک نو روز کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے'۔
ادھر مہاراشٹر حکومت نے 22 دسمبر 2020 سے پانچ جنوری 2021 تک 15 روز کا رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔ یہ کرفیو رات کے 11 بجے سے صبح چھ بجے تک رہے گا۔