اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sensex and Nifty rise سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ - اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن تیزی

آئی ٹی، صنعتی، دھاتیں، ٹیک اور کموڈیٹیز سمیت پندرہ گروپوں میں مقامی خرید و فروخت کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی دیکھی گئی۔

سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

By

Published : Feb 16, 2023, 5:09 PM IST

ممبئی: عالمی مارکیٹ کی رفتار کے اثر کے باعث آئی ٹی، صنعتی، دھاتیں، ٹیک اور کموڈیٹیز سمیت پندرہ گروپوں میں مقامی خرید و فروخت کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی دیکھی گئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 44.42 پوائنٹس بڑھ کر 61319.51 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 20 پوائنٹس کے اضافے سے 18035.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.93 فیصد بڑھ کر 24,870.57 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.90 فیصد بڑھ کر 28,112.76 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3625 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1872 کے حصص خریدے گئے، 1586 میں فروخت ہوئے جبکہ 167 کے حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ وہیں این ایس ای میں 25 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 میں کمی، جبکہ ایک مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سینسیکس میں 399 پوائنٹز اضافہ، نفٹی بھی 11 ہزار کے پار

بی ایس ای کے 15 گروپس میں خرید و فروخت ہوئی۔ اشیاء 1.08، سی ڈیز 0.26، انرجی 0.46، ہیلتھ کیئر 0.87، انڈسٹریز 1.13، آئی ٹی 1.27، ٹیلی کام 0.38، یوٹیلٹیز 0.02، کیپٹل گڈز 0.97، کنزیومر ڈیوریبلز 0.11، پاور اینڈ میٹلز 0.12، تیل و گیس0.61، پاور 0.03، ریلیٹی1.34 اورٹیک گروپ کے شیئر 0.79فیصد بڑھ گئے۔ بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان تھا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای0.35، جرمنی کا ڈیکس 0.45، جاپان کا نکئی0.71 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.84 فیصد مضبوط جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.96 فیصد کم ہوا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details