این آئی اے کے ذرائع کے مطابق یہ چھاپے ملک کے سات مقامات پر مارے جارہے ہیں جن میں دہلی کرناٹک اور کیرالہ بھی شامل ہیں۔ ان چھاپوں میں مختلف اداروں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
دہلی کے جعفرآباد علاقہ میں بھی اس سلسلہ میں تلاشی لی گئی۔ این آئی اے نے کہا کہ بنگلور میں دو مقامات پر چھاپے مارے گئے جبکہ کیرالہ کے کوچی اور کنور میں چار مقامات پر چھاپے مارے گئے۔