پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قومی تحقیقات ایجنسی کی جانب سے دو الگ الگ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ قومی تحقیقات ایجنسی نے آج ضلع پلوامہ کے دربگام اور چرسو اونتی پورہ میں چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی، جو ابھی بھی جاری ہے۔ ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر محمد احسن میر کے گھر پر این آئی اے نے چھاپہ مارا ہے اور اس وقت چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔
NIA Raid in Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جمعہ کی صبح عسکریت پسندی کی فنڈنگ سے متعلق ایک معاملے میں وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔۔ NIA raids in Pulwama
مزید پڑھیں:۔NIA Raids In Shopain شوپیاں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی چھاپہ مار کارروائی
وہیں این آئی اے نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کی فرنٹل تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ کی سرگرمیوں سے متعلق ایک معاملے میں ضلع کولگام کے چھ مقامات پر تلاشی لی۔ ان مقامات میں ایچ ایم گوری، گوپال پورہ، نصرنگ پورہ.، مرہامہ بیگام اور گدر شامل ہیں۔ ذارائع کے مطابق مرہامہ کولگام سے کفایت احمد ایتو اور مہرہامہ کولگام کے بشیر احمد پڈر سمیت متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دراصل عسکریت پسندی کے معاملے کو لیکر کئی ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں۔