بنگلور:نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کی رات کرناٹک بی جے پی یووا مورچہ کے لیڈر پروین نیتارو کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ این آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ طفیل کو بنگلورو کے امرتاہلی پولیس اسٹیشن کے تحت دسراہلی میں واقع ایک مکان سے پکڑا گیا۔ طفیل پر 5 لاکھ روپے کا انعام بھی تھا۔ دس سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے رات گئے آپریشن شروع کیا۔ ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم بنگلور کے ایک گھر میں چھپا ہوا ہے۔ این آئی اے کی ٹیم نے پہلے پتہ لگایا کہ طفیل گھر کے اندر ہے۔ بعد ازاں دو اہلکار پلمبر کے بھیس میں گھر میں داخل ہوئے۔ این آئی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ملزم، جو اس وقت گھر پر تھا، نے این آئی اے افسران پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن ٹیم نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
Praveen Nettaru Murder Case این آئی اے نے پروین نیتارو قتل کیس میں ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا - نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی
کرناٹک بی جے پی یوا مورچہ کے لیڈر پروین نیتارو کے قتل کے اہم ملزم طفیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این آئی اے کے اہلکار پلمبروں کے بھیس میں ہفتہ کی رات ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم طفیل کو گرفتار کر لیا۔ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ امرتلی کے ماروتی لے آؤٹ میں ننجنڈاپا کے مکان میں طفیل گزشتہ چھ ماہ سے کرایہ دار کے طور پر رہ رہا تھا۔ وہاں وہ اکیلا رہ رہا تھا۔ این آئی اے کی ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ وہ تین منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر رہتا تھا۔ کچھ مہینے پہلے این آئی اے نے ملزم طفیل کے بارے میں معلومات دینے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ این آئی اے کے افسران اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ بتا دیں کہ بیلارے گاؤں میں گزشتہ سال 26 جولائی کو نیتارو پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا تھا۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں اس کی موت ہو گئی۔ شروع میں کرناٹک پولیس نے کیس درج کیا تھا لیکن مرکزی وزارت داخلہ نے مداخلت کرتے ہوئے اسے این آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔