اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PFI Members Arrested بھوپال میں پی ایف آئی کے تین اراکین گرفتار - پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے تین اراکین گرفتار

مدھیہ پردیش میں این آئی اے اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے تین اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ انہیں دیر شام راجدھانی بھوپال کی ضلعی عدالت کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے انہیں 8 فروری تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ NIA and STF arrested 3 PFI members in MP

بھوپال میں پی ایف آئی کے تین ارکان گرفتار
بھوپال میں پی ایف آئی کے تین ارکان گرفتار

By

Published : Feb 5, 2023, 9:55 AM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں این آئی اے اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ کارروائی میں پی ایف آئی کے تین ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ریاست سے گرفتار ارکان کو راجدھانی بھوپال کی ضلعی عدالت کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جہاں سے عدالت نے تینوں ملزمان کو 8 فروری تک پولیس ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مدھیہ پردیش میں پی ایف آئی کے ارکان کے خلاف مسلسل دوسرے دن بھی کارروائی کی گئی۔ مدھیہ پردیش کے مختلف مقامات سے گزشتہ کل پی ایف آئی کے مزید تین ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غلام رسول شاہ کو دھار سے گرفتار کیا گیا ہے۔ غلام رسول تنظیم کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطے میں تھے۔ رسول پر مدھیہ پردیش کا دورہ کرکے مسلم نوجوانوں کو مبینہ طور پر جہاد کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔ غلام نبی عرف ساجد خان کو بھوپال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ غلام نبی اندور کے رہائشی ہیں۔ غلام نبی پی ایف آئی کے ریاستی صدر عبدالکریم بیکری والے کے کافی قریب بتائے جاتے ہیں۔ غلام نبی پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ تیسرے ملزم پرویز خان کو مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔PFI Members Arrested in Assam آسام میں پی ایف آئی کے چار ارکان گرفتار

ایس ٹی ایف بھوپال نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے اراکین کو گرفتار کیا ہے، جس میں غلام رسول شاہ ولد عبدالشاہ عمر 37 سال ساکن گاؤں بنکانیر تحصیل منور ضلع دھار سے ہے اور ساجد خان عرف غلام نبی ولد غلام مصطفی خان عمر 56 سال ساکن اندور شامل ہیں۔ غلام نبی عرف ساجد خان ساکن جونا رسالہ اندور پی ایف آئی کے ایک سینئر فعال رکن ہیں۔ ملزم پرویز خان ولد مزمل خان عمر 30 سال ساکن اورنگ آباد مہاراشٹرا کو اورنگ آباد جیل سے پروڈکشن وارنٹ پر لایا گیا اور مذکورہ کیس میں ملوث پائے جانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ سال 2017 میں اس وقت کے ضلع اورنگ آباد میں ناصر ندوی کے ذریعے مہاراشٹر پی ایف آئی سے منسلک تھے۔ جنہیں سال 2019 میں اورنگ آباد کا ضلع سکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پونے میں کورس کرنے کے بعد 2021 میں انہیں پورے مہاراشٹر کا انچارج بنا دیا گیا۔ تمام کو عدالت نے 8.2.2023 تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details