اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Meghalaya firing این ایچ آر سی نے میگھالیہ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا

قومی انسانی حقوق کمیشن نے منگل کو میگھالیہ کے مغربی جینتیا ہلز ضلع کے موکروہ گاؤں میں فائرنگ کے حالیہ واقعہ کا نوٹس لیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں کے درمیان کوئی بھی تنازعہ ہو، ایسے حالات میں پولیس کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔NHRC took notice of Meghalaya Firing

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 29, 2022, 10:22 PM IST

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے منگل کو میگھالیہ کے مغربی جینتیا ہلز ضلع کے موکروہ گاؤں میں فائرنگ کے حالیہ واقعہ کا نوٹس لیا۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ مرکزی داخلہ سکریٹری اور آسام کے چیف سکریٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ پڑوسی ریاستوں کے درمیان سرحدی متنازعہ علاقوں میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کریں۔NHRC took notice of Meghalaya Firing

کمیشن نے کہاکہ یہ واقعہ دو ریاستوں - آسام اور میگھالیہ کے درمیان سرحدی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا ہے، جو ایک بڑا مسئلہ ہے اور طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ اگر یہ تنازعہ طے پا جاتا تو اس طرح کے واقعہ کو ٹالا جا سکتا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں کے درمیان کوئی بھی تنازعہ ہو، ایسے حالات میں پولیس کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ گزشتہ ہفتے گاؤں والوں اور آسام پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں میگھالیہ کے پانچ شہری اور آسام کے ایک فارسٹ گارڈ کی موت ہو گئی تھی اور دو شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details