اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیان واپی مسجد کے ایک دوسری زمین دینے کی خبر غلط: ایس ایم یسین - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بنارس میں کاشی وشوناتھ کوریڈور کے تعمیر کے حوالے سے گیان واپی مسجد کی دوسری زمین کے تبادلہ کے سلسلے میں نجی اخبار 'ہندوستان' میں شائع خبر کی تردید کرتے ہوئے انجمن مساجد انتظامیہ کے جوائنٹ سیکرٹری ایس ایم یسین نے کہا کہ، 'یہ بے بنیاد خبر ہے۔ ابھی مسجد کی دوسری زمین دینے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی زمین تبادلہ کا کوئی ارادہ ہے۔'

news of giving another land to gyanvapi masjid is fake: s m yaseen
گیان واپی مسجد کے ایک دوسری زمین دینے کی خبر غلط: ایس ایم یسین

By

Published : Jul 30, 2021, 5:11 PM IST

ایس ایم یسین نے کہا کہ، 'گیان واپی مسجد کی جو زمین کاشی وشو ناتھ مندر ٹرسٹ اور ضلع انتظامیہ کو تبادلہ میں دی گئی ہے اس حوالے سے دارالعلوم دیوبند و دارالعلوم ندوۃ العلماء سے فتویٰ طلب کیے گئے ہیں اور بنارس کے مفتیان کرام و معزز لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی گئی، جس میں متفقہ فیصلہ ہوا کی تبادلے میں زمین مندر ٹرسٹ کو دے دی جاسکتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جس پر کنٹرول روم والی زمین کو تبادلہ میں دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اب کسی اور زمین کے بارے میں نہ ہی کوئی بات چیت ہے اور نہ ہی زمین دینے کا کوئی ارادہ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ کہ، 'اس طرح کی بے بنیاد خبریں شائع کرنے سے شہر کا ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے۔'

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ، 'افواہوں پر دھیان نہ دیں، ہندی اخبارات کی بے بنیاد خبروں پر بھی یقین نہ کریں۔'

واضح رہے کہ کاشی وشوناتھ کوریڈور کے احاطے میں سنی سینٹرل وقف بورڈ کی 3 پلاٹ زمین موجود ہے، جس میں سے پہلا پلاٹ نمبر 9131 ہے اسی پر مسجد ہے۔ دوسرا پلاٹ نمبر نمبر 82 76 ہے جس پر کنٹرول روم کی عمارت تھی اسی زمین کو ضلع انتظامیہ کو تبادلہ میں دی گئی ہے، اس پر کنٹرول روم تعمیر تھا انتظامیہ نے اسے قبضہ میں لےکر منہدم کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:

گیان واپی مسجد: مسلم فریق نے وشوناتھ کاریڈور کے لیے 1700 فیٹ زمین سونپ دی

تیسرا پلاٹ نمبر 8 26 3 ہے یہ زمین گیان واپی مسجد میں داخل ہونے کی جانب 900 اسکوائر فٹ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details