اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نومنتخب رکن اسمبلی ذاکر حسین اور امرالاسلام 7 اکتوبر کو حلف لیں گے - kolkata, west bengal

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور سے نومنتخب رکن اسمبلی امرالاسلام اور ذاکر حسین اگلے سات اکتوبر کو گورنر جگدیپ دھنکر کی موجودگی میں حلف لیں گے۔

tmc newly elected mlas will take oath on 7th october
نومنتخب رکن اسمبلی ذاکر حسین اور امرالاسلام 7 اکتوبر کو حلف لیں گے

By

Published : Oct 6, 2021, 9:44 AM IST

مغربی بنگال کے اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والی بھوانی پور سے امیدوار اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور سے نومنتخب رکن اسمبلی امرالاسلام اور ذاکر حسین کی حلف برداری تقریب سات اکتوبر کو ہونے ہیں۔

شمشیر گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی امرالاسلام نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جو جیت ملی ہے، وہ عوام کا شاندار اور ناقابل فراموش تحفہ ہے۔ اس کے لئے بہت بہت شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو ہونے والی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے پرجوش ہوں۔ اس کے بعد عوام کے لئے جو کام بالخصوص مدرسوں کے ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں سیلابی صورتحال ہنوز سنگین

غورطلب ہے کہ جنگی پور اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے اپنے کٹر حریف جان عالم مشتری کو ساڑھے 92 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار امرالاسلام نے کانگریس کے زاہد الرحمن کو دلچسپ مقابلے میں 26 ہزار ووٹوں سے شکست دے دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 30 ستمبر کو تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہیں۔ اس کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں ضمنی الیکشن ہوئے تھے، جس میں تینوں سیٹوں پر ترنمول کانگریس نے جیت درج کی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details