ہندوستان کا لگاتار دوسری ہار کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب تقریباً چکنا چور ہو گیا ہے ہندوستان کو مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 110 رن تک محدود رکھنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 14.3 اوور میں دو وکٹ پر 111 رن بنا کر دو میچوں میں پہلی جیت درج کی۔
جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کی دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ بمراہ نے مارٹن گپٹل کو شاردل ٹھاکر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ لیکن پھر ڈیرل مچل نے کپتان کین ولیمسن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 54 گیندوں میں 72 رنز کی میچ وننگ شراکت قائم کی۔
بمراہ نے مچل کو لوکیش راہل کے ہاتھوں کیچ کروا کر اس شراکت کو توڑا۔ مچل نے 35 گیندوں پر 49 رنز میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ڈیون کونوے ولیمسن کا ساتھ دینے آئے۔ دونوں نے نیوزی لینڈ کو 14.3 اوورز میں فتح دلائی۔ ولیمسن نے 31 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 33 رنز میں تین چوکے لگائے جبکہ کونوے دو رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے بمراہ نے 19 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے اوپننگ میں لوکیش راہل کے ساتھ روہت شرما کی جگہ ایشان کشن کو میدان میں اتارا۔ کشن نے آٹھ گیندوں میں چوکا لگایا لیکن بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں وہ باؤنڈری پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ہندوستاب کی پہلی وکٹ 11 کے اسکور پر گری۔
یہ بھی پڑھیں: