اننت ناگ:وادیٔ کشمیر ان دنوں شدید سردی کی زد میں ہے، ایک جانب جہاں لوگ سردی سے بچنے کے لیے اپنے گھروں میں زیادہ وقت گزارنے کو ترجیح دے رہے ہیں وہیں لوگ مختلف کام کاج کے سلسلے میں باہر جانے کے لیے گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم سائیکلنگ کا شوق رکھنے والے افراد سائیکلنگ کے جوش اور جنون کے سبب سردی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے شوقین سائیکلسٹ منفی درجۂ حرارت کے باوجود پہلگام کی برفیلی وادیوں میں ماؤنٹین سائیکلنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ Cycling in Jammu and Kashmir
ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی پہلگام میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سائیکلسٹ نے کہا کہ سائیکلنگ ان کا شوق و جنون ہے۔ شوقین اور پیشہ ور سائیکلسٹ کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا، سردی ہو یا گرمی سائیکلنگ کا شوق اور جذبہ انہیں ہر وقت باہر نکلنے پر مجبور کرتا ہے۔ اسی جذبہ کے ساتھ وہ پہلگام کے خوبصورت برفیلے مقامات پر سائیکلنگ کرنے نکلے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سائیکلنگ ایک خاص مقصد کے لیے کی ہے۔ یہ سائیکلنگ گزشتہ برس کو الوداع اور نئے سال کی آمد کے سلسلے میں خاص طور پر شروع کی ہے تاکہ یہ مختصر سائیکل سواری ان کے لیے ایک یادگار بن جائے۔ Cycling Trends in Kashmir