آج پورا ملک وزیراعظم نریندر مودی کا 71واں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر ریکارڈ ویکسینیشن کیا جا رہا ہے۔ کووِن پورٹل سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں شام 5 بجے تک کورونا ویکسین کی دو کروڑ سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
Vaccination Record: وزیراعظم کے سالگرہ پر ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ - ریکارڈ ویکسینیشن
آج ملک بھر میں پی ایم مودی کی سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر ریکارڈ کورونا ویکسینیشن کیا جا رہا ہے۔ شام 5.10 بجے تک کورونا ویکسین کی دو کروڑ سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
وزیراعظم کے سالگرہ پر ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ
اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا ہے کہ اکتوبر کے وسط تک 1 ارب افراد کو ویکسین دی جا سکتی ہے۔
بتا دیں کہ ملک میں 21 جون کو 88.09 لاکھ اور 27 اگست کو 1.03 کروڑ کورونا کی ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر میگا ویکسینیشن مہم جاری ہے۔