اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 3,14,835 نئے معاملے، 2،104 افراد کی موت - cororna in india

بھارت میں کورونا کے کیسز نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کے سبب ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاری میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کورونا وبا کی خوفناکی کی گواہی گذشتہ ایک ہفتہ کے اعداد و شمار دے رہے ہیں جو دن بدن بڑھتے ہوئے تین لاکھ کے پار ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا کے کیسز کا نیا ریکارڈ، 24 گھنٹوں میں 3,14,835 نئے معاملے، 2،104 افراد کی موت
بھارت میں کورونا کے کیسز کا نیا ریکارڈ، 24 گھنٹوں میں 3,14,835 نئے معاملے، 2،104 افراد کی موت

By

Published : Apr 22, 2021, 11:02 AM IST

مرکزی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی خبروں کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، یہ تعداد تقریباً تین لاکھ کے اوپر جا کر تین لاکھ 14 ہزار 835 پر پہنچ چکی ہے اور اسی عرصے میں 2،104 سے بھی زیادہ مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس طرح ملک میں جملہ متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 ہو گئی ہے۔ جب کہ 2،104 اموات کے ساتھ جملہ اموات کی تعداد 1،84،657 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22،11،334 لوگوں ویکسین دی گئی ہے۔ اس طرح اب تک 13،23،30،644 افراد کو کورونا ویکیسین کے ٹیکے دیے جاچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details