اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

New Police Stations In Kashmir:کشمیر میں متعدد نئے پولیس اسٹیشنز کا قیام - جموں و کشمیر انتظامیہ نے پولیس اسٹیشنز کے قیام کی ااطلاع دی

انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ "سری نگر شہر میں پانچ نئے پولیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں پولیس اسٹیشن احمد نگر، پولیس اسٹیشن سنگم (عیدگاہ)، پولیس اسٹیشن چنا پورہ، پولیس اسٹیشن بیمینہ اور پولیس اسٹیشن شلتینگ شامل ہیں۔New Police Stations In Kashmir

کشمیر میں متعدد نئے پولیس اسٹیشنز کا قیام
کشمیر میں متعدد نئے پولیس اسٹیشنز کا قیام

By

Published : Jan 2, 2022, 2:03 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے اپنی رسائی کو وسیع کرنے کی غرض سے سری نگر ضلع میں پانچ نئے پولیس اسٹیشن اور دو نئی پولیس چوکیاں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بھی ایک پولیس چوکی قائم کی گئی ہے۔New Police Stations In Kashmir

انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ "سری نگر شہر میں پانچ نئے پولیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں پولیس اسٹیشن احمد نگر، پولیس اسٹیشن سنگم (عیدگاہ)، پولیس اسٹیشن چنا پورہ، پولیس اسٹیشن بیمینہ اور پولیس اسٹیشن شلتینگ شامل ہیں۔

کشمیر میں متعدد نئے پولیس اسٹیشنز کا قیام



مزید پڑھیں:۔گاندھی جینتی کے موقع پر راجوری پولیس کی جانب سے صفائی مہم

کشمیر میں متعدد نئے پولیس اسٹیشنز کا قیام

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "شہر میں دو نئی پولیس چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں، جن میں پولیس اسٹیشن بٹاملو کے تحت پولیس چوکی ٹینگ پورہ اور پولیس اسٹیشن زکورہ کے تحت پولیس چوکی خمبر شامل ہے۔ بڈگام کے موچھوا علاقے میں ایک پولیس چوکی بھی قائم کی گئی ہے جو پولیس اسٹیشن چاڈورہ کے تحت کام کرے گی۔"



پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ نئے پولیس اسٹیشنوں اور پولیس چوکیوں کے قیام کا مقصد عوام سے باسانی رسائی اور ان علاقوں میں مختلف جرائم کو روکنا ہے۔

کشمیر میں متعدد نئے پولیس اسٹیشنز کا قیام

ABOUT THE AUTHOR

...view details