کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی کابینہ میں بڑی تبدیلی کے ساتھ آج نو نئے چہرے شامل ہو گئے ہیں۔ راج بھون میں بنگال کے قائم مقام گورنر لا گنیش نے نئی کابینہ کے وزراء کو حلف دلایا۔ نئے وزیر کے طور پر بابل سپریو، اسنہاسش چکرورتی، پارتھو بھومک، پردیپ مجمدار، ادیائن گوہا اس کے علاوہ آزادانہ وزرات کی ذمہ داری بیر بہا ہنسدا اور بپلب رائے چودھری کو دی گئی۔ جونئیر منسٹر کے طور تجمل حسین اور ستیہ جیت برمن نے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اسپیکر بمان بنرجی بھی موجود تھے۔new minister included in cabinet took oath at rajbhawan
گذشتہ یکم اگست کو ہی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاستی کابینہ میں بڑی تبدیلی کا حوالہ دیا تھا، جس کے مطابق آج راج بھون میں 9 وزراء کو نئی کابینہ میں شامل کیا۔ نئے وزراء کو مغربی بنگال کے قائم مقام گورنر لا گنیش نے حلف دلایا۔ نو لوگوں کو نئی کابینہ میں وزارت دی گئی ہے۔ ان میں پانچ لوگوں کو کابینی وزرات میں جگہ دی گئی جبکہ دو کو آزادانہ ذمہ داری دی گئی ہے اور دو جونئیر منسٹر بنائے گئے ہیں۔
West Bengal Cabinet Reshuffle: ممتا حکومت کی کابینہ میں نو نئے چہرے شامل - ممتا بنرجی کی کابینہ میں بڑی تبدیلی
بابل سپریو، اسنہاسش چکرورتی، پارتھو بھومک اور ادیائن گوہا کو ریاستی کابینہ میں جگہ ملی ہے جب کہ بیربہا ہنسدا اور بپلب رائے چودھری کو آزادانہ وزارت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ New Cabinet In West Bengal Govt
مزید پڑھیں:۔Seven New Districts Announced in West Bengal: ممتا بنرجی کا سات بنگال میں نئے اضلاع کا اعلان
بابل سپریو، اسنہاسش چکرورتی، پارتھو بھومک اور ادیائن گوہا کو ریاستی کابینہ میں جگہ ملی ہے جبکہ آزادانہ وزارت کی ذمہ داری بیربہا ہنسدا اور بپلب رائے چودھری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جونئیر منسٹر کے طور تجمل حسین اور ستیہ جیت برمن نے حلف لیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کی موجودگی میں بنگال کے گونر لا گنیش نے حلف دلایا۔ لیکن کس کو کونسا قلمدان ملے گا، اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ پارتھو چٹرجی کے پاس جو تین وزرات تھی وہ فی الحال وزیر اعلی ممتا بنرجی کے پاس ہے۔