جموں و کشمیر میں فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے جس سے یوٹی کے فلم اور سنیما منظر نامے میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔
جموں میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران بالی ووڈ ہدایت کار اور اداکار طارق خان نے جموں و کشمیر میں نئی فلم پالیسی کو منظرِ عام پر لانے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ نئی فلم پالیسی سے جموں و کشمیر کے لوگ اپنے علاقے کو گلوبل پلیٹ فارم پر دیکھ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں بنائی جانے والی فلمیں نیٹ فلیکس، ایمزون، ووٹ سلیکٹ، ایم ایکس پلیئر، ابئرٹیل ایکسٹریم، جیو سنیما اور شیماروں جیسے دیگر بڑے پلیٹ فارمس پر دیکھنے کو ملی ہیں۔
انہوں نے کہا حال ہی میں ریلیز ہوئی ان کی دو فلمیں لحاف اور لاینس نے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے فنکاروں اور جموں و کشمیر کے تکنیکی ماہرین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان پر یقین کیا اور اس سفر کا حصہ بنے۔