اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نئی تعلیمی پالیسی انقلابی دستاویز: پروفیسر عین الحسن

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، جنہوں نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے NEP کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ جشن میں آن لائن شرکت کی تھی، نے آج ایک بیان میں NEP کو ایک انقلابی پالیسی دستاویز قرار دیا۔

نئی تعلیمی پالیسی انقلابی دستاویز: پروفیسر عین الحسن
نئی تعلیمی پالیسی انقلابی دستاویز: پروفیسر عین الحسن

By

Published : Jul 30, 2021, 10:55 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے گزشتہ ایک سال کے دوران قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو نافذ کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، جنہوں نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے NEP کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ جشن میں آن لائن شرکت کی تھی، نے آج ایک بیان میں NEP کو ایک انقلابی پالیسی دستاویز قرار دیا۔

وزارت تعلیم، حکومت ہند کی جانب سے جمعرات کےروزقومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اعلان کے ایک سال کی تکمیل پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے اعلی عہدیداروں نے کانفرنس ہال، ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ، مانو کیمپس سے آن لائن اس تقریب میں شرکت کی۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج اور مختلف اسکولوں کے ڈینس بھی موجود تھے۔

پروفیسر عین الحسن نے اردو یونیورسٹی کی جانب سے این ای پی کے نفاذ کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے میڈیا سنٹر نے این ای پی پر ای مواد کی تیاری کے لیے ایک منفرد پہل کے تحت ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس کے افتتاحی اجلاس میں این ای پی ڈرافٹ کمیٹی کے صدر نشین پروفیسر کستوری رنگن کو مدعو کیا گیا جنہوں نے پالیسی کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی کا انتقال

یونیورسٹی میں منعقدہ این ای پی پر مختلف ویبناروں، ورکشاپ اور پروگرامس کی رپورٹس کو یکجا کر کے یونیورسٹی نیوز میگزین الکلام کا خصوصی شمارہ رواں سال اپریل میں شائع ہوا۔ اس میں متعدد اساتذہ کے مضامین بھی شامل ہیں۔

وائس چانسلر نے کل ہی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن - سینٹر فار انٹرنل کوالٹی اشورینس (سی آئی کیو اے) اور کویڈ 19 مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ دو الگ الگ میٹنگیں کیں۔ انہوں نے سی آئی کیو اے کو ہدایت دی کہ وہ فاصلاتی طرز کے نصاب کا جائزہ لیں اور اس کی تجدید کرتے ہوئے اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details