نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کےروز کہا کہ وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے اعلان کردہ معاشی اقدامات سے طبی سہولیات میں اضافہ ہوگا اوربالخصوص پسماندہ علاقوں میں اس کا کافی فائدہ ہو گا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے اعلان کردہ معاشی اقدامات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سلسلہ وار ٹویٹ کرکے یہ بات کہیں۔ انہوں نے کہا 'وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے اعلان کردہ معاشی اقدامات سے طبی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور بالخصوص پسماندہ علاقوں میں اس کا زیادہ فائدہ ہوگا، اس سے طبی شعبے میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ ہمارے بچوں کے لیے طبی سہولت کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے'۔
انہوں نے کہاکہ چھوٹے کاروباری اور اپنا کاروبار کرنے والوں کو امداد کا اعلان کیا گیا ہے جس سے وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اور اسے وسعت دے سکیں۔'