نئی دہلی: کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18,815 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی معاملوں کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ 85 ہزار 554 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا، ایکٹو معاملوں کی تعداد میں 2878 کا اضافہ ہوا، جس سے کل تعداد 1,22,335 ہوگئی۔ New Covid Cases in India
اس وبا کی وجہ سے مزید 38 مریضوں نے اپنی جان گنوائی جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 343 ہو گئی ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 15 ہزار 899 مریض کورونا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 37 ہزار 876 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.28 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.51 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ New Covid Death in India
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,79,470 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.57 کروڑ ہو گئی۔ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 198.51 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں جن میں سے 17,62,441 ویکسین آج صبح 8 بجے تک دی جاچکی ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 397 ایکٹیو معاملے کم ہو کر 29,772 ہو گئے ہیں۔ جس کے باعث وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 65,63,788 ہو گئی ہے، اس دوران ایک مریض کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 70,089 ہو گئی ہے۔ New Covid Cases in Kerala
تمل ناڈو میں 661 ایکٹو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 18,378 ہو گئی ہے اور مزید 2103 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 34,37,193 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک اور مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 38,028 ہو گئی۔ New Covid Cases in Tamilnadu
مہاراشٹر میں 568 ایکٹیو معاملوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 19,413 پر آ گئی ہے اور 3,238 مزید لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 78,28,352 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید آٹھ مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 1,47,964 ہو گئی۔
کرناٹک میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 27 کم ہو کر 6,454 ہو گئی ہے اور 1,080 مزید لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 39,29,477 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40,122 ہے۔