نئی دہلی: (Corona Update) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے یومیہ کیس آٹھ ہزار سے کم درج کی گئی ہے، جبکہ 12 ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو ئے ہیں۔
دریں اثناء پیر کو ملک میں 71 لاکھ 92 ہزار 154 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے بعد اب تک ملک میں ایک ارب 17 کروڑ 63 لاکھ 73 ہزار 499 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 7579 نئے کیسز (New Covid Cases) سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 480 ہو گئی ہے۔
اس دوران 12 ہزار 202 مریض صحت بھی یاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 46 ہزار 749 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4859 سے کم ہو کر 113584 پر آ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 236 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 147 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.33 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.32 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔