اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Update in India کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی - کورونا انفیکشن کے نئے معاملات

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 210.02 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئیں۔ وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے مزید 26 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 27 ہزار 368 ہو گئی ہے۔ Corona Update in India

کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی
کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی

By

Published : Aug 22, 2022, 3:41 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ معاملات اب 10 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 9531 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 کروڑ 43 لاکھ 48 ہزار 960 ہوگئی ہے، جبکہ انفیکشن کی شرح میں کمی اور صحت یابی کی شرح میں اضافے کے پیش نظر ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 97 ہزار 648 ہوگئی ہے۔new corona infection cases in india

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 210.02 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے مزید 26 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 27 ہزار 368 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 97648 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے۔ بحالی کی شرح 98.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 29 ہزار 546 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88 کروڑ 27 لاکھ 25 ہزار 504 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں.ملک کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں اور باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔Corona Update in India ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہوئی

اس دوران پنجاب میں سب سے زیادہ ایکٹو کیسز بڑھے ہیں۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 217 بڑھ کر 16259 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 747101 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور مزید دو مریضوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 17877 ہو گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details