سری نگر: جموں و کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 727 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران دو مریض فوت ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز سری نگر ضلع میں 246 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 94، بڈگام میں 42، پلوامہ میں آٹھ، کپواڑہ میں 49، اننت ناگ میں 35، بانڈی پورہ 13، گاندربل بارہ اور کولگام میں 21، شوپیاں میں ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔New corona cases in jammu and kashmir
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں ضلع میں جمعے کے روز 134 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے، اُدھم پور میں سات، راجوری میں دس، ڈوڈہ میں نو ، کٹھوعہ میں پانچ ، سانبہ میں بارہ، کشتواڑ میں گیارہ، پونچھ میں چھ، رام بن میں تین، ریاسی میں ایک متاثر پائے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز 572 مریض صحت یاب ہوئے۔ دریں اثنا وادی کشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی اضافہ کے درمیان طبی ماہرین نے ایک دفعہ پھر لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔