بھارت میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر کمی آئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 50 ہزار 407 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ New Corona Cases in India
وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 804 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 5 لاکھ 7 ہزار 981 ہو گئی ہے۔ New Covid Death in India
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 6 لاکھ 10 ہزار 443 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ Corona Active Cases in India
یہ بھی پڑھیں: Varanasi STF Bust gang: وارانسی میں جعلی ویکسین اور کووڈ ٹیسٹنگ کٹ کا پردہ فاش
مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 172 کروڑ 29 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ Total Vaccination in India