بھارت میں مسلسل کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 67 ہزار 59 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ New Corona cases in India
وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 1192 افراد کی موت ہوئی ہے۔ New Covid Death in India
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 54 ہزار 76 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ Total corona Recoveries in India
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 17 لاکھ 43 ہزار 59 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ Indian Council of Medical Research کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 14 لاکھ 28 ہزار 672 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔
اب تک بھارت میں کُل 73 کروڑ 6 لاکھ 97 ہزار 193 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 166 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار 204 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ Total Vaccination in India