اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona in India: بھارت میں کورونا کے دو لاکھ 64 ہزار سے زائد نئے کیسز

ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اومیکرون Omicron In India سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 753 ہو گئی ہے۔ New Corona Cases in India

Corona in India
Corona in India

By

Published : Jan 14, 2022, 9:27 AM IST

Updated : Jan 14, 2022, 9:58 AM IST

بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 64 ہزار 202 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں بھارت میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 3,48,24,706 ہو گئی ہے۔New Corona cases in India

بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 073 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات منگل کو مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ Total Active corona Cases in India

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 315 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 4,85,350 ہو گئی ہے۔ Total Covid Death in India

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز 5 ہزار 753 ہو گئی ہے وہیں ان میں سے کچھ صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases in J&K: جموں و کشمیر میں کورونا کے 1966 مثبت کیسز درج

ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کورونا ویکسین کی 155 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ روز 73 لاکھ 8 ہزار 669 خوراکیں دی گئیں جس کے بعد اب تک ویکسین کی 155 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 819 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Last Updated : Jan 14, 2022, 9:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details