اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress Presidential Election کانگریس کے نئے صدر کا فیصلہ ووٹنگ سے ہی کیا جائے گا - کانگریس کے صدارتی انتخابات کی تاریخ

ملکارجن کھرگے اور ششی تھرور میں سے کسی کے بھی کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کانگریس کے نئے صدر کا فیصلہ 17 اکتوبر کو ہونے والی پولنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ Congress Presidential Election Date

کانگریس کے نئے صدر کا فیصلہ ووٹنگ سے ہی کیا جائے گا
کانگریس کے نئے صدر کا فیصلہ ووٹنگ سے ہی کیا جائے گا

By

Published : Oct 9, 2022, 8:15 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر کے انتخاب کے لئے پارٹی کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے اور ششی تھرور میں سے کسی کے بھی کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے صدر کا فیصلہ 17 اکتوبر کو ہونے والی پولنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسودن مستری نے دستبرداری کی مدت ختم ہونے کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس صدر کے انتخاب کا عمل شروع ہو گیا ہے اور امیدوار کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخیں بھی گزر چکی ہیں۔ Madhusudan on Congress President Election

انہوں نے کہا کہ اس عہدے کے لیے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی مدت بھی ختم ہوگئی اور کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔ اب صرف دو امیدوار ملکارجن کھرگے اور ششی تھرور میدان میں رہ گئے ہیں۔ اس صورتحال میں اب 17 اکتوبر کو ریاستوں کے کانگریس ہیڈکوارٹر میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کرائی جائے گی۔ اگلے دن یعنی 18 اکتوبر کو پولنگ بکس دہلی لائے جائیں گے اور 19 تاریخ سے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی اور گنتی مکمل ہونے کے بعد پھر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Congress President Election کانگریس صدر کے عہدہ کے کھرگے اور تھرور آمنے سامنے، کے کے این ترپاٹھی کا فارم مسترد

بھارت جوڑو یاترا کے یاتریوں کی ووٹنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہیں پارٹی لیڈر جے رام رمیش کا ایک نوٹ ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یاتری وہاں ووٹ دیں۔ مندوبین کے نام کے مطابق بیلٹ پر مہر لگائی جائے گی اور یاتریوں کے ووٹ ڈالنے کے لیے الگ ووٹنگ بوتھ ہوگا۔ ووٹنگ کے بعد بیلٹ باکس کو دہلی لایا جائے گا اور اس کی گنتی 19 اکتوبر کو سب کے ساتھ ہوگی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details