نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 10,649 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 43 لاکھ اڑسٹھ ہزار 195 تک پہنچ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 210.58 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے مزید 32 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 27 ہزار 452 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 96442 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.62 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ new corona cases in India
وزارت نے کہا کہ اسی عرصے میں 10,677 افراد نے کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے نجات حاصل کی ہے، جس کے ساتھ ہی اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,37,44,301 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.59 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,07,096 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.35 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ملک کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ریاستوں میں کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ پنجاب میں 280 کورونا ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 16737 ہو گئی ہے اور اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 747101 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مزید تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 886 ہو گئی ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے 11 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی اس کی تعداد بڑھ کر 4656 ہو گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1964315 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے نو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26436 ہو گئی ہے۔
اس مدت کے دوران مہاراشٹر میں 630 فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 12355 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 7926918 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148203 ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 168 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 10709 ہو گئی ہے اور 1295 مریضوں کے کووڈ سے شفایاب ہونے کے ساتھ، اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3992637 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40218 ہو گئی ہے۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 167 ایکٹو کیسز کے اضاففے سے ان کی تعداد بڑھ کر 4463 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 389 افراد کی شفا یابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 2091744 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران مرنے والوں کی تعداد 23597 ہے کیونکہ کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔ گوا میں ایکٹو کیسز 75 بڑھ کر 1181 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس بیماری سے 250211 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں اور اس دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 3857 رہ گئی ہے۔
آندھرا پردیش میں 33 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 1039 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2320358 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 14733 پر مستحکم ہے۔ تمل ناڈو میں کورونا کے سب سے زیادہ فعال معاملے کم ہو کر 5732 ہو گئے ہیں اور اب تک 3520708 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 38033 ہے۔